اوکاڑہ،بجلی چوری کےخلاف آگہی مہم کےسلسلے میں پولیس وسول سوسائٹی کی واک

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق واک ضلع کچہری سے شرو ع ہو کرایم جناح روڈ سے ہوتی ہوئی اوکاڑہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی واک میں ڈی ایس پی صدرسرکل چودھری ضیاء الحق اور واپڈ حکام نے شرکت کی یہاں پر موجود سول سوسائٹی، تاجران، صحافیوں، کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق کہا کہ بجلی چور عناصر کسی رو رعائت کے مستحق نہیں جو ملک پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کے لئے پولیس اور واپڈ نے ایک مضبوط اور موثرمشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا ہے تاکہ بجلی چوروں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قلع قمع کیا جا سکے بجلی چوروطن عزیز کا نقصان کررہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ڈی پی او اطہر اسماعیل کی طرف سے تمام ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کوہدائت کر دی گئی ہے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کریں اس عمل میں کسی بھی دباؤ کو ہر گز قبول نہ کریں اگر کوئی بھی فرد یا گروہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے تو فوری طور پرمیرے نوٹس میں لایاجائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button