DC okara maryam khan chaired a meeting with lesco officers for bijli chori 542

اوکاڑہ،بجلی چوری کے خاتمے کیلئے لیسکوحکام اپنی کاروائیاں تیزکریں،ڈپٹی کمشنرمریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لئے لیسکو حکام اپنی کا روائیوں کو تیز کریں.اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پولیس کے ساتھ مل کر واپڈا حکام کو مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے امداد فراہم کریں.لیسکو حکام بجلی چوری کی روک تھام کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق آپریشن جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ٹاسک فورس برائے انسداد بجلی چوری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایس ای واپڈا مہر اللہ یار ،ایکسئین واپڈا شاہد مقبول ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،واپڈا کے فیلڈ افسران اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدائیت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں واپڈا حکام کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف دئیے گئے استغاثوں کے مطابق مقدمات کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں انہوں نے کہا کہ بجلی چور کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف قانون کی مطابق کاروائی جاری رکھی جائے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک ضلع میں 414بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں لیسکو کی چھاپہ مار ٹیموں نے اب تک 942چھاپے مارے ہیں 986بجلی چوری کے واقعات رپورٹ کئے ہیں جبکہ 414کے خلاف درج کروا دئیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں