اوکاڑہ،بجٹ میں نظرانداز کئے جانے پر ایپکا سراپا احتجاج

سرکاری ملازمین میں تقریق پیدا نہ کی جائے فیلڈ کے سرکاری ملازمین سوتیلے اور سیکریٹریٹ والے سگے ہیں ہ ں بھی سیکر یٹریٹ کے ملازمین کے برابر تنخواہیں اور الاوَنسز دئے جائیں یہ مطالبات سید تنویر شاہ ضلعی صدر ایپکا اوکاڑہ نے ملازمین کی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماعی ریلی میں اوکاڑہ کے تمام محکموں کی ایپکا تنظیموں کےعہد یداران نے شرکت کی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے کچہری چوک تک مارچ کیا ۔انہوں نے اپنے حقوق کے لئے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔ سید تنویر شاہ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ فیلڈ کے سرکاری اہلکاران نے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت انصاف کرے ہم اس سرکاری مشینری کا اہم ترین حصہ ہیں لیکن ہ میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے ۔ گذشتہ ادوار میں ہمارے ساتھ ناروا سلوک رکھا گیا اور یہ سلسلہ اب تک بھی جاری ہے ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button