اوکاڑہ،بریک فیل ہو جانے سے بس الٹ گئی،خواتین سمیت متعدد زخمی
اوکاڑہ،بریک فیل جانے سے بس الٹ گئی،خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں اکبر روڈ پر مسافر بس الٹ گئی ہے جس کی اطلاع پر ریسکیوکی دو گاڑیاں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی مرہم پٹی کے بعد قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا ۔اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین خواتین شامل ہیں۔مسافروں اور عینی شاہدین نے اوکارہ ڈائری سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا ہے ۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ عام طور گاڑی مالکان اپنی بسوں کی رپیئرنگ پر توجہ نہیں دیتے جس کے باعث ہرسال کئی حادثات پیش آتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہر گاڑی کو بس اسٹینڈ سے روانگی کے وقت باقاعدہ چیک کرے اور ایسی لاپرواہی کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کرے تاکہ مسافروں کو بھی مشکلات نہ ہوں اور قیمتی جانیں بھی اس غفلت کی بھینٹ نہ چڑھیں۔