اوکاڑہ،بس کنڈیکٹر کی مبینہ غفلت نے سٹوڈنٹ کی جان لے لی

اوکاڑہ بائی پاس پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک سٹوڈنٹ جان کی بازی ہار گیا جائے وقوعہ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سکینڈ ائیر کا طالب علم اسامہ اقبال اور دیگر سٹوڈنٹس بس پر سوار ہو رہے تھے کہ اسی دوران بس کنڈیکٹر نے اسامہ اقبال کو دھکا دے دیا اور ڈرائیور نے بس دوڑانے کی کوشش کی دھکا دینے سے اسامہ اقبال بس سے نیچے گر گیا اور بس کے ٹائر کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالب علم اسامہ اقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا اسی دوران بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا دوسری جانب سٹوڈنٹس اور ورثاء نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا سٹوڈنٹس مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بس کو الٹا دیا اور اس کے شیشے توڑ ڈالے پولیس کی بھاری نفری اوکاڑہ بائی پاس پہنچ گئی سٹوڈنٹس اور ورثاء نے ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتا کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس پر ورثاء سٹوڈنٹ کی نعش لے کر گھر روآنہ ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button