ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بعدازمحکمانہ پروموشن بورڈ میں ترقی حاصل کرنے والے چیف وارڈرز اور ہیڈوارڈرز کو پروموشن کے بیج لگائے گئے ۔ تقریب سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مہر نورحسن بگھیلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر انسپکٹر جنرل،جیلخانہ جات پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور انسپکٹر جنرل،جیلخانہ جات کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل، اوکاڑہ پرملازمین کو بنیادی اور جدید سہولیات جس میں ملازمین میس،فلٹریشن پلانٹ، جم کلب،سٹاف کلب،کامن روم ،فٹبال گراؤنڈ،کرکٹ گراؤنڈ اور فیملی پارک جس میں جدید اور ماڈرن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر ترقی حاصل کرنے والے ملازمین محمد جابر، ہیڈ وارڈڑ سے چیف وارڈر، محمد اسلم،ہیڈ وارڈر سے چیف وارڈر،خضر حیات،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،اسجد منیر،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،تنویر احمد ،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،قمر حسین،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،محمد خان،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،حبیب خان،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،محمد عالم،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،قاسم علی،وارڈر سے ہیڈ وارڈر،محمد اکرم ،وارڈر سے ہیڈ وارڈ کومحکمانہ ترقی کے بیج لگائے گئے ۔
