اوکاڑہ،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن
اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدایات پر ڈی ٹی او وسیم اختر کی زیرنگرانی بغیر نمبرپلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ بغیر نمبرپلیٹ اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلیں سٹریٹ کرائم میں استعمال ہو رہی ہیں۔ سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کےلیے انہو ں نے ڈی ٹی او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ پہلے دو ہفتہ لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائے اگرپھر بھی کوئی خلاف ورزی کرے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ اسی مہم کے سلسلہ میں آ ج ٹریفک پولیس اوکاڑہ نے بغیر نمبرپلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن کیا جس کے نیتجہ میں سو سے زائد موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کی گئی ۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کامیاب کریک ڈاؤن پر ٹریفک پولیس کو شاباش دےتے ہوئے کہا کہ بغیر نمبرپلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ، نیلی لائٹ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں ۔