ضلع اوکاڑہ بھر کے بلدیاتی ادارے بھی تحلیل کر کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیئے گئے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مریم خان ڈسٹرکٹ کونسل کی ایڈ منسٹریٹر ہونگی جبکہ اے ڈی سی آر خرم شہزاد میونسپل کمیٹی ہیڈ کوارٹر اوکاڑہ کے ایڈ منسٹریٹرکے طور پر خدمات سرانجام دیں گےاسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری تحصیل دیپالپور کی میونسپل کمیٹیوں کے ایڈ منسٹریٹر بن گئےہیں .تحصیل رینالہ کی میونسپل کمیٹیوں کا چارج اے سی حمزہ کے پاس ہوگا.تمام یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہونگے.ضلعی انتظامی افسران کو نوٹیفکیشن موصول ہو گیا ہے جو کل باقاعدہ انتظامات سنبھالیں گے.
