okara child health ceminar 574

اوکاڑہ،بچوں‌کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے برف کے گولوں اور خراب پھلوں سے بچانا ہوگا،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرسعید احمد

اوکاڑہ،بچوں کو برف کے گولوں اور گلے سٹرے پھلوں سے بچانا ہو گا لاپرواہی کی صورت میں بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ ہسپتال اوکاڑہ کے چلڈن سپشلیٹ ڈاکٹر سعید احمد نے والدین اور بچوں کی صحت کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ بچوں میں گیسٹراور معدے کے متعلقہ امراض بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں ، والدین بچوں کو متوقع بیماریوں سے بچانے کیلئے ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جیسے جیسے گرمی کی شدت بڑھتی جائے گی بچوں کو برف کے گولوں گلے سٹرے پھلوں سے بچانا ہو گا لاپرواہی کی صورت میں بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں بچوں کو گرمی کی شدت سے بچانا اشد ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں