539

اوکاڑہ،بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کے لئے خطرہ اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،ڈپٹی کمشنرمریم خان

اوکاڑہ,ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کے لئے خطرہ اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے بے ہنگم شہروں اور دیہات کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہے ہمیں بچے دو ہی اچھے کے نعرہ کے عملی نفاذ کے لئے طے شدہ ترجیحات کے مطابق لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے محکمہ بہبود آباد ی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ،ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی چوہدری فیاض احمد ،ڈاکٹر ذوالفقار ،قاری سعید احمد عثمانی ،قاضی اسلم اوکاڑوی ،صدر ماڈا چوہدری مظہر رشید سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے خاندان کی افادیت سے آگاہ کرنے ،ماں بچے کی صحت بہتر بنانے سے متعلق بھر پور آگاہی اور راہنمائی دیں پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو ملکی ترقی کے لئے نہ صرف خطرناک ہے بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کو نگل رہی ہے ۔ان موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی چوہدری فیاض احمد نے محکمانہ بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ لوگوں میں چھوٹے خاندان کی افادیت ،بچوں کی تعلیم و تربیت ،ماں اور بچہ کی صحت کے سلسلہ میں علماء کرام آگے آئیں انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ محراب ومنبر کو اس قومی فریضہ کی تکمیل کے لئے استعمال کریں۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.