اوکاڑہ،بھائی کے ہاتھوں بہن قتل،نوجوان نےخود کشی کرلی
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں رام پرشاد میں نوجوان نے خودکشی کرلی.بتایا جاتا ہے کہ اٹھارہ سالہ نوجوان ارسلان شراب پی کر گھر آیا تواہل خانہ نے اسے سرزنش کی جس پر اس نے مشتعل ہوکر گر میں پڑے پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا.دوسرا واقعہ 48 ڈی میں پیش آیا جہاں پر ایک نوجوان خاتون کی نعش برآمد ہوئی تو پولیس نے موقع پر جا کر نعش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا اوراس دوران مقتولہ ساجدہ کے بھائی اقبال کو بھی مشکوک حرکات کی وجہ سے حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے خود ہی اپنی بہن کو گلا دبا کر قتل کیا ہے.اقبال کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بہن کو ان کی مرضی کے مطابق شادی سے انکار پر قتل کیا ہے.