indian sikh visits ghalla mandi okara 792

اوکاڑہ،بھارت سے آئے مہمان سردار ہر بجن سنگھ اورسرداردروندرپل سنگھ بھاٹیا نے غلہ منڈی کا دورہ کیا

اوکاڑہ،پاکستان کی سرزمین پر ملنے والی بے مثال محبت ہمیشہ یادرہے گی، بھارت میں 70سال گزارنے کے باوجود اوکاڑہ شہر کی پرانی یادیں ہم کو اوکاڑہ لے آئی ہیں،مجھے آج بھی لگ رہاہے کہ میں اپنے گھر اور اپنے رشتے داروں کے درمیان موجود ہوں ان خیالات کااظہاربھارت سے اوکاڑہ کے دورہ پر آنے والے سردار ہر بجن سنگھ بھاٹیااور سردار دروندر پل سنگھ بھاٹیا نے غلہ منڈی میں اپنے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قیام پاکستان سے قبل غلہ منڈی اوکاڑہ میں کاروبار کرنے والے سردار ہر بجن سنگھ بھاٹیانے اپنے عزیز سردار دروندر پل سنگھ بھاٹیا اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ غلہ منڈی او کاڑہ کا دورہ کیا ۔ بھارت سے آنے والے مہمان سردار ہر بجن سنگھ اور سردار دروندر پل سنگھ بھاٹیا ممبر امن کمیٹی اوکاڑہ سید کوثر رضوی اور ڈاکٹر افضل رضوی کے ہمراہ غلہ منڈی کے صدر چوہدری حبیب الحق کے دفتر میں پہنچے تو ان کا غلہ منڈی کے عہدیداران کے علاوہ سینئر صحافیوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی جس کے بعد وہ اپنی سابق دوکان پر گئے جہاں ان کو قیام پاکستان سے پہلے کے کھاتہ جات کا ریکارڈ دیا گیا ،مہمانوں کو علاقہ کے کونسلر چوہدری منیب الحق اور صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق کی جانب سے یادگار شلیڈز بھی دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں