baitul maal okara distibution cheks ceremoney 438

اوکاڑہ،بیت المال نے پہلے مرحلہ میں سو سے زائد مستحقین کو امدادی چیک تقسیم کردئیے

ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی اوکاڑہ نے پہلے مرحلہ میں سو سے زائد مستحقین کو امدادی چیک تقسیم کیئے مستحقین میں بیوہ ،یتیم ،معذور ،غریب مریض ،اسٹوڈنٹس شامل تھے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ ،ممبر بیت المال کمیٹی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس عابد حسین مغل ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عاصم شکیل ،اسسٹنٹ پی آر او (ڈی پی او )علی اکبر ،آفس انچارج ڈسٹرکٹ بیت المال محمد آصف اور دیگر شامل تھے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت عمر فارق رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں بیت المال کا نظام اعلی بنیادوں پر رکھا گیا تھاجس میں انتہائی لائق اور دیانت دار افسران کو اسکا نظام چلانے کی ذمہ داری دی گئی اس کا بنیادی مقصد مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کو صاف شفاف طریقہ سے یقینی بنانا تھا موجودہ پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ میں بیت المال کمیٹی کے ممبران کومنتخب کرتے ہوئے میرٹ کو مد نظر رکھا ہے جوکہ قابل تعریف اقدام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں