dc okara on clean and green pakistan campaign 721

اوکاڑہ،تجاوزات کاخاتمہ اورشجرکاری مہم حکومت اورعوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرمریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ شہروں ،قصبات اور دیہاتوں کو خوبصورت بنانے کے لئے تجاوزات کا ہٹایا جانا اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگانا سرکاری ادارو ں کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت سرسبز اورتجاوزات سے پاک ملک دیا جا سکے وطن عزیز کا ہر شہری اہم ترین ہے اور اس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے،اپنے محلے،اپنے شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف شفاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے.
dc okara on clean and green pakistan campaign
صفائی ستھرائی اور شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینالہ خورد کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول سمیت تاجروں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے رینالہ خورد کے مین بازا ر اور اطراف میں تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد وہاں پر انتظامیہ اور تاجروں کی باہمی کاوشوں سے پودے لگائے جانے اور گنجان آباد و تجارتی مراکز میں گملوں میں پودے رکھنے کے تمام عمل کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے شہر میں صفائی ستھرائی اور جاری شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تاجروں اور عام شہریوں کی طرف سے صفائی ستھرائی اور شجر کاری مہم میں بھر پور شمولیت خوش آئند ہے اور مستقبل قریب میں آج کی کی گئی شجر کاری سموگ اور فضائی آلودگیوں کے خاتمہ کا باعث بننےگی.
dc okara on clean and green pakistan campaign
تجاوزات کے خاتمہ میں تاجروں اور عام شہریوں کا تعاون اس بات کا غمازی ہے کہ ہمارے لوگ انتہائی ذمہ دار ،قانون پسند شہری ہیں ۔مریم خاں نے کہا کہ شہروں ،گنجان آباد علاقوں اور سڑکات پر لگائے جانے والے پودے علاقائی ،محل وقوع سے مطابقت رکھتے ہوں تاکہ یہ پودے بہتر طریقے سے نشوونما پا سکیں، خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خان نے ہدائیت کی کہ حالیہ شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں