DC okara maryam khan on encrochment 470

اوکاڑہ،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گورنمنٹ پالیسی پر من و عن عمل درآمد ہوگا،ڈپٹی کمشنرمریم خان

اوکاڑہ،تجاوزات کے خاتمہ کے لئے گورنمنٹ کی پالیسی پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے جن زمینوں پر قابضین نے عدالتوں سے سٹے آرڈر حاصل کیا ہوا ہے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر زعدالتوں میں ان سٹے آرڈرز کی پیروی کر کے انہیں ختم کرائیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع میں تجاوزات کے خاتمہ کی جاری مہم کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن ،چیئر مین ضلع کونسل ملک علی قادر عباس ،چیئر میونسپل کمیٹی فخر مسعود بودلہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد مرزا ناظم بیگ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی بصیرپور میاں انعام رسول ،وائس چیئرمین حویلی لکھا حنیف رحمانی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اے ڈی سی ریوینو خرم شہزاد، اے سی اوکاڑہ حمزہ نوید،اے سی دیپالپور ملک راشد نعمت اور اے سی رینالہ محمد عمر مقبول نے ضلع اور اور اپنی اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کے خاتمہ اور سرکاری زمین واگذار کرانے کے لئے کئے گئے اقدامات اور واگذار کرائی گئی زمینوں سے متعلق بریفنگ دی ۔سیدہ جگنو محسن نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کی مہم میں قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں اور پورے ضلع کے لئے یکساں طور پر اقداما ت کئے جائیں قبر ستانوں سے قابضین کا قبضہ ختم کروانے کے لئے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ کاروائی کریں پورے ضلع سے کمرشل اور زرعی سرکاری زمینوں کو واگذار کرایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں جہاں تجاوزات کی نشاندہی کی جا چکی ہے وہاں پر فوری اس کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لئے عمائدین علاقہ طالب علموں اور عام شہریوں کو بھی اس کارِ خیر میں شامل کیا جائے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.