اوکاڑہ ،تحریک انصاف تحصیل اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ تخت رائے ونڈ کے دن گنے جاچکے ہیں عوام آئندہ انتخابات میں ان کا دھڑن تختہ کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 30ووٹ تھے لیکن تخت رائے ونڈ سے نفرت کرنے والوں نے 14ووٹ دے کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرا دیا جو کہ تخت رائے ونڈ کے سیاسی تابوت میں ایک ایسا کیل ہے کہ جس کا اختتام آئندہ انتخابات میں سامنے آئے گا انہوں نے کہا ہے کہ مافیا سے عوام کے نمائندوں نے اپنی نفرت کا اظہار کردیا ہے عوام بھی براہ راست ان سے نفرت کا اظہار کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں
