dc okara dr irshad ahmed news 514

اوکاڑہ،ترقیاتی محکموں کے افسران تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور موثر نگرانی از حد ضروری ہے ترقیاتی محکموں کے افسران اور فیلڈ عملہ مقررہ مدت میں ان سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات کریں تیکنیکی رکاوٹوں اور موقع پر درپیش مسائل کو ذاتی لگن دلچسپی اور محنت سے دور کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبے لوگوں کے لئے سہولت اور آسانی کا باعث بن سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،ایکسئین بلڈنگ انجینئر حافظ عبد القادر ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ مرزا عبد المجید،ایکسیئن ہائی وے جواد احمد ،سی ای او ایجوکیشن میڈم ناہید واصف ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں محکمہ بلڈنگ ،ہائی ویز ،پبلک ہیلتھ ،واپڈا ،ایجوکیشن ،صحت ،لوکل گورنمنٹ کے منصوبے زیر غور آئے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ زیر تعمیر ترقیاتی کاموں پر بہترین کوالٹی کے مٹیریل کے جو ایس او پیز بنائے گئے ہیں ان کی سو فیصد پیروی کی جائے کفایت شعاری اور شفافیت ہر پراجیکٹ کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے تاکہ سرکاری وسائل احسن انداز میں عوامی فلاح پر خرچ کئے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں