dc Okara maryam khan development program 578

اوکاڑہ،ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ,ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبے علاقائی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں شفافیت ،بہترین کوالٹی کے مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے فیلڈ افسران ذاتی نگرانی کے ذریعے ان منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018/19کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،ایکسین ہائی وے جواد حسین،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ایکسئین پبلک ہیلتھ ،ایکسئین کنسٹرکشن واپڈا محمد نعمان ،ایس ڈی او صاحبان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹونے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سڑکات کے 36پبلک ہیلتھ کے 63محکمہ انہار کے 2لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 5پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے 5محکمہ بلڈنگ کا 1محکمہ پولیس کے 4جو ڈیشری کے 5جبکہ جیل خانہ جات کے 1منصوبہ پر کام ہو گا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ہدائیت کی کہ افسران معاملات کو التو ا میں ڈالنے کی بجائے ان پر فور ی اقدامات کریں اور ان تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے بعد متعلقہ افسرا ن سے اس سلسلہ میں سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ مالی سال میں ضلع میں 214ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہوا جن میں سے 198سکیمیں مکمل کرنے کے بعد متعلقہ محکموں کے حوالہ کی جا چکی ہیں اور ان پر 723ملین روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے ضلع میں 146سکولوں میں 268ایڈیشنل کلاس رومز تعمیر کرنے کے بعد ان کو محکمہ ایجوکیشن کے حوالے کیا جا چکا ہے ضلع میں خادم پنجاب رورل روڈ پروگرا م کے تحت 5مراحل میں کھیت تا منڈی سڑکیں مکمل کی جا چکی ہیں ۔مریم خاں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے پائیداری ،کفایت شعاری کا مجموعہ ہونے چاہییں اور ان منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں