dc dr irshad ahmed visits high school 623

اوکاڑہ،تعلیمی ترقی ،خوشحال ،پر امن اور ترقی پسند معاشرے کی خشت اول ہے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی ،خوشحال ،پر امن اور ترقی پسند معاشرے کی خشت اول ہے پاکستان کو قوموں کی برادری میں ایک معتبر اور منفرد مقام دلوانے کے لئے ہمیں نوجوان نسل کو جدید علوم سے روشناس کروانا ہے آ ج کے طالب علم کل کے معمار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نیو کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیڑنگ آفیسر چوہدری طاہر امین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کمپیوٹر لیب ،برقیات لیبارٹری،سائنس لیبارٹری کا معائنہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں طالب علموں سے نصابی و غیر نصابی سر گرمیوں سے متعلق سوالات کئے اور طالب علموں سے سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سکول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدائیت کی ۔انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں تاکہ زندگی کی دوڑ میں کامیاب ہو کر بہتر انداز میں وطن عزیز کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام طالب علموں کے لئے رول ماڈل بنیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں