اوکاڑہ,ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی ہی قوموں کو سرفراز کرتی ہے معاشرہ میں تعلیم سے جڑی اقدار کے فرو غ اور لوگوں میں پڑھنے کے رجحانا ت میں اضافہ کے لئے لائبریریاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں جدید سہولیات سے مزین لائبریریاں جہاں طالب علموں اور ریسرچ کرنے والے لوگوں کے لئے سہولت کا باعث ہیں وہیں پر عام شہریوں کے لئے بھی اس میں بہت زیادہ کشش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ای لائبریری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیااورکمپیوٹر ،لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس پر مشتمل سٹڈی رومز ،کانفرنس ہال ،بک ریفرنس سکیشن سمیت مختلف شعبہ جات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔انچارج ای لائبریری نے ای لائبریری میں رجسٹریشن حاصل کرنے کے طریقہ کار ،دستیاب سہولیات ،یہاں پر مختلف نوعیت کے کروائے جانے والے کمپیوٹر پروگرام سمیت انتظامی معاملات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ہدائیت کی کہ ای لائبریری سے استفادہ کرنے والے طالب علموں اور عام شہریوں کی راہنمائی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں
