DC okara maryam khan meeting on on farmers problems 668

اوکاڑہ،تمام متعلقہ سرکاری ادارے کاشتکاروں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ کاشتکاری کے شعبہ سے وابستہ افراد رزق حلال کمانے کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کی خدمت کر رہے ہیں لوگوں کے لئے اناج ،سبزیاں ،پھل اور دودھ پیدا کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں ان کی سہولت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ سرکاری ادارے بھر پور اقدامات کریں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک لبنی جبار سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ریسرچ کے نتائج تک رسائی ،ان کو جدید طریقہ کاشتکاری اپنانے میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ صوبہ کی زرعی معیشت میں ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہاں کے کاشتکار نہ صرف بہترین پیداوار حاصل کرنے میں نمایاں ہیں بلکہ جدید رجحانات کو اپنانے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ہے محکمہ زراعت کو کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے اپنے فیلڈ پروگرامز میں جدت لانی چاہیے ۔علاوہ ازیں ضلع میں زرعی سیکٹر کے ترقیاتی منصوبے اور انسدادزرعی ادویات و کھادوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.