okara police stories 433

اوکاڑہ،تھانہ صدر سرکل پولیس کی کارروائی کار سوار منشیات فروش خاتون ساتھی سمیت گرفتار 15سو لیٹر شراب برآمد

اوکاڑہ،تھانہ صدر سرکل پولیس کی کارروائی کار سوار منشیات فروش خاتون ساتھی سمیت گرفتار 15سو لیٹر شراب برآمد ملزمان لاہور کے رہائشی ہیں پولیس تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ہنڈا کار میں سوار ملزمان شراب کی بھاری کھیپ لاہور سے ساہیوال براستہ اوکاڑہ لے جاناچاہتے ہیں جس پر انہوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق نے تھانہ صدراوکاڑہ کے سب انسپکٹر شہباز ،جاویدا سلم ،آصف رضا اور ماتحت بھاری نفری کے ہمراہ تین فور ایل کے قریب ناکہ لگاتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی اس دوران ایک ہنڈا سفید گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں ایک خاتون اور مرد سوار تھے جن کی کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں موجودہ پندرہ سو لیٹر ولایتی شراب پولیس نے قبضہ میں لیتے ہوئے لاہور کے رہائشی ملزمان مشتاق یونس مسیح اور عائشہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گرفتار ملزمان نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے شراب کی سپلائی اوکاڑہ ا ور ساہیوال کے علاقوں میں کرتے تھے اور وہ 10فور ایل کے علاقہ میں جا کر رہتے تھے جو کہ پولیس کے لیے نوگو ایریا سمجھا جاتاتھا ملزم مشتاق یونس کے مطابق وہ خاتون کو اس لیے کار میں ساتھ رکھتا تھا تا کہ پولیس ان کی کار کی چیکنگ ہی نہ کرے پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب فروشوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں