اوکاڑہ،تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا سنا دی گئی
اوکاڑہ،ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم کی عدالت نے تہرے قتل کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق چھ ملزمان میں سے تین ملزمان کو 3/3بارسزائے موت اور تین ملزمان کو بری کر دیا.تہرے قتل کا یہ مقدمہ تھانہ کینٹ میں93/13شجاعت,ذوالفقار وغیرہ کے خلاف اسلم کی مدعیت میں درج تھا.ملزمان نے ایک خاتون سمیت دو بچوں بعمر 10سال,18سال کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا تھا.تین تین بار سزائے موت پانے والے ملزمان کے نام شجاعت،جباہت اورذوالفقار ہیں.