اوکاڑہ سے چوری ہونیوالی نایاب بلی کا مقدمہ تین ماہ بعد درج کرلیا گیا

اوکاڑہ میں اے ڈویژن پولیس نے تین ماہ قبل چوری ہونیوالی نایاب بلی کا مقدمہ درج کرلیا ہے.بلی چوری کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے.یاد رہےسی بلاک کے رہائشی عزیرعالم کی بلی فروری میں چوری ہوئی تھی.مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی بلی چالیس ہزار مالیت کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا براؤن کلر اورپیلی آنکھیں اس کو مزید پرکشش بناتی ہیں اس بلی سے انہیں بے حد پیارہے جبکہ تفتیشی افسر نے اس مقدمہ کے اندراج پر اس کا مذاق اڑایا جس پر حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف بھی ایکشن لیں.مدعی نے مقدمہ درج نہ ہونے اور مذاق اڑائے جانے پر ڈی آئی جی ساہیوال اور آئی جی پنجاب کو بھی مطلع کیا جس پر مقدمہ کا اندراج ممکن ہوا.مزید برآں عزیر عالم کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی کرنے کے باوجود پولیس اسے گرفتار نہیں کر رہی جبکہ بلی کے بغیر ہمارے گھر میں افسردگی اور ویرانی کا عالم ہے لہٰذا جلد از جلد اسے بازیاب کروایا جائے تاکہ ہمارے گھر کی رونقیں بحال ہوں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button