okara police solved blind murder case 701

اوکاڑہ،تین ہفتے قبل ہونیوالےلڑکی کےاندھے قتل کا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا

اوکاڑہ،پولیس اندھے قتل کوٹریس کرنے میں کامیاب ہوگئی جواں سال لڑکی کوزیاتی کانشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا واقعہ کچھ ہی عرصہ قبل ہوا تھا اس امر کا انکشاف ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق نے یہاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایس ڈی پی او صدر چودھری ضیاء الحق نے بتایا کہ واقعہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے میری سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او چودھری سروراورخادم حسین بھی شامل تھے پولیس کو 8دسمبر کومقامی رائس ملز نزد شاہ نواز سی این جی اسٹیشن سے ایک نامعلوم لڑکی کی نعش ملی جس کو اس کی ماں اور بھائی جو کہ چک 51ٹو ایل کے رہائشی ہیں نے شناخت کرلیا اور بتایا کہ 27/28سالہ شمیم بی بی اسلام آباد میں بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی اور والدین سے ملنے کے لئے آئی ہوئی تھی جو کہ اپنی موت سے ایک دن قبل یعنی 6دسمبر کو اوکاڑہ آئی تھی اس کی 7دسمبر کو ملزم بلال سے ملاقات ہوئی جس نے زیادتی کے بعد شمیم کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات شروع کیں اور اس حوالہ سے تمام ڈیٹا جمع کیا پولیس جلد ہی جان گئی تھی کہ اس میں ملزم بلا ل شامل ہے تاہم اس کے لئے شواہد اکٹھے کئے گئے تاکہ کہیں بے گناہ کونہ دھرلیا جائے جب ناقابل تردید شواہد مل گئے تو ملز م بلال کوگرفتار کرلیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی او زسے میٹنگ کرتے ہو ئے کرائم کی روک تھام اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ایک حکمت عملی ترتیب دی اور کہا کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر بنا یاجائے موثر گشت اور بہترین حکمت علمی کے نتیجہ میں تھانہ صدر اوکاڑہ نے خطرناک ملزمان ندیم عرف دیمی ، اویس ، اجمل ، ریاض اور وسیم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 05عدد موٹر سائیکلیں ، 08عدد کمبل ، 01عدد موٹر سائیکل رکشہ بمعہ ساؤنڈ سٹسم ،01عدد فریج ، 05عدد موبائل فونز اور نقدی ملزمان سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہواموثر گشت اور ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ اے ڈویژن ، تھانہ بصیر پور اور تھانہ صدر نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا کئی ایک ڈکیت گینگ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا اور ان سے مال مسروقہ برآمد کر کے اصل ماکان کے سپرد کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں