riaz ul haq juj 473

اوکاڑہ،جامعہ نعیمیہ جیسے واقعات نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں کرسکتے،ریاض الحق جج

اوکاڑہ(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ نواز شریف پر جوتا پھینک کر بزدلانہ حملہ مخالفین کی واضع شکست کا ایک ثبوت ہے جو میدان میں مقابلہ نہیں کر سکے اب وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اس معاملہ کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری فیاض ظفر بھی موجود تھے چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں جو واقعہ ہوا اس سے یہ حقیقت عیاں ہوگئی ہے کہ نواز شریف کے مخالفین نے ایک بزدلانہ کوشش کی ہے جس سے نوا زشریف کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوسکتی اور نواز شریف کا مقابلہ کرنے کی ان کی سکت ختم ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی سوچ کے حامل سیاسی میدان میں ہی مقابلہ کرتے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں پراترآنا واضع کرتا ہے کہ یہ لوگ نوا زشریف کا انتخابات ، جلوسوں اور دیگر سیاسی میدانوں میں مقابلہ نہیں کر سکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایسے واقعات سے اپنی منزل سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور نہ ہی اس نوعیت کے فعل کا جواب دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں