اوکاڑہ،جب شادی سچ میں خانہ بربادی بن گئی
شادی خوشی کا تہوار ہے مگر بعض اوقات قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس رنگ میں بھنگ بھی پڑجاتی ہے ایسا ہی کچھ آج اوکاڑہ کے نواحی علاقہ چک رتیکے میں ہوا جب وہاں پرملک فیاض ولد ریاض کی شادی خانہ بربادی بن گئی اور اس کی وجہ ون ڈش کی خلاف ورزی تھی جس کی مخبری پر تصیلدار بہادر خان نے کاروائی کرتے ہوئے ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا اور کھانا بھی ضبط کرلیا گیا.