اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن علوی نے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ ڈکیتی کی وارداتوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے کسی بھی واردات کو فوری طور پر ٹریس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گشت اور ناکہ بندی کو موثر بنایا جائے ضلع بھرکے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے میں خود 24گھنٹے مانیٹر کروں گا انہوں نے کہا ٹائیگر سکواڈ اور ایلیٹ فورس پہلے سے زیاد ہ چوکس ہوکر گشت کریں جہاں بھی کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ اُس کے زیر استعمال گاڑی کے کوائف بھی چیک کیے جائیں سرقہ وہیکلزکے عادی مجرمان جب جیل سے رہاہوں ان پر کڑی نظر رکھی جائے ڈی پی اوحسن اسد علوی نے سب ڈویژنل پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو جلداز جلد یقینی بنایا جائے اور ان کی جائیدادیں 88ض ف کے تحت کارروائی کروا کر بحق سرکار ضبط کروائی جائیں ضلع اوکاڑہ میں منشیات کی روک تھام کے لیے مہم جاری ہے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ نئی نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنایاجائے پتنگ بازوں ، شیشہ کیفوں او رفحش مواد رکھنے والے انٹر نیٹ کیفوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے لاؤڈ اسپیکر ، وال چاکنگ ، شرانگیز تقریر، لٹریچر اور مذہبی منافر ت پھیلانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے نیشنل ایکشن پلان پر کسی بھی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ ہوگاڈی پی او حسن اسد علوی نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ اگر افسران نیک نیتی، محنت اور ایمانداری سے کام کریں تو اللہ تعالی ٰ بھی مد دکرتاہے ۔
