اوکاڑہ،جرائم کی روک تھام کیلئے ڈی پی او اطہراسماعیل نے اہم اقدام کا اعلان کردیا
اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ضلع بھر کے انیس تھانوں کی حدود میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد جلد شروع کیا جا رہا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی پی او اطہر اسماعیل نے آفس میں لگائی جانیو الی کھلی کچہری میں آنیو الے سائلوں کی شکایات سن کر موقع پر ہی احکامات صادر کیے ڈی پی او اطہرا سماعیل نے کہا کہ ضلع بھر میں امن ا مان کا قیام یقینی بنانا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی برو قت فراہمی کے لیے ضلعی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے تھانوں کی سطح پر انعقاد کے لیے ماتحت افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ ہر تھانہ کی سطح پر کھلی کچہری لگا کر مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہر خاص و عام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔