اوکاڑہ،جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں جلوس و محافل کا اہتمام

دیپالپور،حضورنبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں ملک بھرکی طرح دیپالپور میں بھی عاشقان رسول ﷺ نے جلسے جلوسوں اور نعت کی محفلوں کا اہتمام کیا مرکزی جلوس مسجد گیلانیہ سے نکالا گیا جس کی قیادت بزم غلامان مصطفی ﷺ کے صدرالحاج سیدزاہدشاہ گیلانی ،سیدگلزارسبطین نقوی،چوہدری طارق ارشاد خان،ڈاکٹرعادل رشید اور ایس ڈی او میاں طارق بشیر،صدر دیپالپور ایسوسی ایشن سید الطاف حسین شاہ،الحاج محمد نواز قمر رزاقی اورصدر اتحاد پریس کلب حافظ جمشید اشرف نے کی

یہ جلوس غلہ منڈی روڈ،مدینہ چوک،بصیرپور روڈ سے ہوتا ہوا ڈیرہ چن پیر پر اختتام پزیر ہوا ۔ جلوس کے رستوں پر دودھ،شربت اور جوس وغیرہ کا انتظام کیا گیا تھا ۔ جبکہ پولیس نے جلوس کے شرکاء کی سیکیورٹی کیلئے تین سو سے زائد اہلکارتعینات کررکھے تھے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ علاوہ ازیں بزم عاشقان رسول ﷺ کے زیراہتمام مشعل بردار ریلی اور مقابلہ حسن نعت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں علی حسنین نامی بچے نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس کے علاوہ حویلی لکھا،رینالہ خورد،اوکاڑہ،شیرگڑھ سمیت ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس نکالے گئے۔

علی حسین مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن کا انعام میاں طارق بشیر سے حاصل کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button