dpo okara athar ismaeel held inter dist.tournament 410

اوکاڑہ،جمنیزیم ہال میں انٹرڈسٹرکٹ سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد

اوکاڑہ,ریجنل پولیس آفیسرساہیوال شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل کی زیرقیادت انٹرڈسٹرکٹ سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد جمنیزیم ہال میں ہوا جس میں تینوں ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی پولیس ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اوکاڑہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے چار ایونٹ کی میزبا نی کر رہا تھا جن میں کراٹے ، ویٹ لفٹنگ، باڈی بلڈنگ اوربیڈمنٹن کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا فائنل میچز میں ڈی پی او اوکاڑہ نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کے بلند حوصلوں کو سراہا ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد پولیس محکمہ میں مثبت سرگرمیاں کے فروغ کا انتہائی اہم ذریعہ ہے اوکاڑہ پولیس کھیلوں کے انعقادپر ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھے گی کھیلوں کے زیادہ سے زیاد ہ وسائل فراہم کرنے سے ٹیلنٹ کھل کر سامنے آتا ہے محکمہ پولیس میں 24گھنٹے کی ڈیوٹی ہونے کے باوجود پولیس کے جوانوں نے سپورٹس ایونٹ میں حصہ لیایہ بات قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ایونٹ کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کیے گئے چاروں ایونٹس میں اوکاڑہ پولیس نے نمایاں پوزیشن حا صل کی ۔ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راؤ نعیم ، لائن افسر نور محمد اور سپورٹس سیکرٹری ہیڈ کنسٹیبل لیاقت علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.