اوکاڑہ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کی بساط لپیٹنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان کبھی پوری نہیں ہونگے مسلم لیگ(ن) کی صدارت میاں نواز شریف کے پاس ہو یا میاں شہباز شریف کے پاس مسلم لیگی کارکنان ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں مسلم لیگ(ن) میں نہ تو کوئی فاروڈ بلاک ہے اور نہ ہی بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہر کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر صوبائی رہنماء میاں فخر حیات وٹو ،اظہر شیخ ،عتیق چوہدری اور حاجی ناصر وحید بھی موجود تھے میاں معین خان وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی قوم با شعور ہے کسی کے بہکاوے میں آنے والی نہ ہے ۔
