اوکاڑہ،جمیعت علمائے پاکستان پچیس جولائی کو یوم سیاہ منائے گی،ڈاکٹرعتیق الرحمان
جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن کی جامعہ مدنیہ اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ بھیک ما نگنے , ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے اور پاکستانیوں کے خون کا سودا کرنے گئے ہیں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے متنازعہ الیکشن کمیشن نے فاٹا میں پی ٹی آئی کے الیکشن ہارنے کے خوف سے متبادل آزاد امیدوار جتوائے جے یو آئی کو نیب سے کوئی ڈر نہیں, ہمارے لیڈر برملا کہہ چکے ہیں کہ نیب احتسابی ادارہ نہیں بلکہ سیاسی انتقامی ادارہ بن چکا ہے۔اس حکومت نے ایک سال میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں تو مزید حکومت کو چار سال کیسے چلنے دیں اب عوام ان حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں،ہم نے اس سے قبل چودہ ملین مارچ کرچکے ہیں ہم حکومت کے اسلام آباد میں دفعہ 144 اور پابندیوں کو نہیں مانتے , اسلام آباد کا دھرنا حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا انہوں نے اعلان کیا کہ پچیس جولائی کو برسراقتدار آنیوالی حکومت کے خلاف پچیس جولائی کو یوم سیاہ منائیں گے۔