mehar abdulsattar arrested again in okara 667

اوکاڑہ،جنرل سیکرٹری انجمن مزارعین مہرعبدالستارپھرگرفتار،سخت سزا بھی سنادی گئی

اوکاڑہ،دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کودہشت گردی کے مقدمہ میں 10سال کی سزا سنا دی ، مہر عبد الستار ساتھی سمیت عدالت سے گرفتار تفصیلات کے مطابق انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ اوکاڑہ کینٹ کے دہشت گردی کے مقدمہ نمبری 731/15 میں 10سال قید بامشقت سنا دی جس پر مہر عبد الستار کو ساتھی عبد الغفور سمیت پولیس نے عدالت سے گرفتار کرلیا ، 2015میں 15فواریل میں پانی کے تنازع پر مزارعین اور حساس ادارے کے درمیان لڑائی میں دو افراد قتل اور کئی اہلکار زخمی ہو گئے تھے،جس پر مقدمہ میں مہر عبد الستار 109کے ملزم تھے ،مہر عبد الستار چند روز قبل ہی ضمانت پر ہائی سیکورٹی جیل سے دو سال کے بعد رہاہوئے تھے اور رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبد اللہ طاہر کی پی پی 188میں الیکشن مہم چلا رہے تھے عدالت میں گرفتاری کے بعد مہر عبد الستار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملٹری فارم کے مزارعین اورحلقہ پی پی 188کے ووٹرز کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام مزارعین اور ووٹرز اپنے ذاتی اختلافات کو ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عبد اللہ طاہر کی مکمل سپورٹ کریں اور ووٹ دے کر الیکشن میں کامیاب کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں