اوکاڑہ ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین زاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں اورتاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کے قیام کیلئے ملتان، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان، بہاولپور،وہاڑی،خانیوال کے چیمبرزاورٹریڈ ایسو سی ایشنز کی مشاورت سے جلد متفقہ لائحہ عمل مرتب کرکے عملی کاوشوں کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ ایف پی سی سی آئی جو کہ بزنس کمیونٹی کی ایپکس باڈی ہے کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب کی بزنس کمیونٹی کو اپنے صوبائی اور وفاقی سطح کے مسائل کے حل کیلئے لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہ پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے وہاڑی جاتے ہوئے اوکاڑہ میں مختصر قیام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا زاہد اقبال چودھری نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں وفاق مختلف اکا ئیوں پر مشتمل ہے جس کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے بالغ نظر سیاسی قیادت ، دانشوروں اور مقتدر قوتوں کو نئے عمرانی معاہدہ کیلئے نئے سرے سے مشاورت کرنا ہوگی تاکہ جو علاقے پسماندہ اور دورجدید کی ترقی کے ثمرات سے محروم ہیں انہیں بھی تعلیم ، صحت ، روزگار کی فراہمی کے لیئے مناسب اور فوری منصوبہ بندی کی جاسکے۔
