dpo okara news 584

اوکاڑہ،جڑی بوٹی مکاؤ مہم صوبہ میں زرعی پیداوار کے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی،چوہدری محمداظہر

اوکاڑہ ،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد اظہر نے کہا ہے کہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم صوبہ میں زرعی پیداوار کے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے لئے کاشتکار زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید سمیت دیگر متعلقہ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر چو ہدری محمد اظہر چیئرمین بلدیہ نے جڑی بوٹیوں کی تلفی کر کے مہم کا افتتاح کیا بعد ازاں ٹریننگ ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع راؤ محمد ریاض ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ملک محمد ایوب نے شرکاء کو جڑی بوٹی سے ہونے والے نقصانات اور جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے کیمیائی اور دیگر طریقے بتائے بعد ازاں ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ کے سلسلہ میں ایک علامتی آگاہی واک بھی منعقد کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں