qamar zaman kaira news 561

اوکاڑہ،جھوٹ،منافقت اورکرپشن ہی نوازشریف کا نظریہ ہے،قمرزمان کائرہ

اوکاڑہ،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ٹھیک کہتے ہیں کہ وہ نظریاتی ہیں اور کھبی نظریہ نہیں بدلا نواز شریف کا نظریہ،جھوٹ،منافقت،دھوکے بازی اور کرپشن ہے میاں صاحب پہلے دن سے اسی نظریے پر قائم ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم کی قیادت میں 30رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے کہا بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اب کہا تنخواہ لی یا نہیں لی اس سے کیا فرق پڑتا ہے یہ وہی نواز شریف ہے جو مشرف کے ساتھ معاہدہ کر کے قوم کے ساتھ جھوٹ بولتا رہا ، انقلابی نواز شریف اپنی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے دوبارہ پاؤں میں گر گئے ہیں نواز شریف نے کرپشن کی دولت بے نقاب ہونے پر اداروں سے تصادم کی راہ اختیار کی اب کرپشن کی دولت بچانے کیلئے اداروں کے پاؤں میں گر کر گڑ گڑارہے ہیں نواز شریف آصف زرداری کو چھوڑیں اپنی فکر کریں ، انہوں نے کہا کہ ملکی لٹیروں کے جیل جانے کا وقت آن پہنچا،ن لیگ کی چڑیاں اڑان بھرنے لگی ہیں ، ملک میں حقیقی جمہوریت کا دور شروع ہونے جا رہا ہےتبدیلی کے دعویداروں کا اصل چہرہ بھی عوام نے دیکھ لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں