riaz ul haq juj okara NA 142 499

اوکاڑہ،جیل کی سلاخیں نوازشریف کوملکی خوشحالی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں،چوہدری ریاض الحق جج

اوکاڑہ،قومی اسمبلی حلقہ 142سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ جیل کی سلاخیں نواز شریف کو عوام کی خوشحالی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں اوکاڑہ کے خوشحالی کے لئے انڈسٹریل زون قائم کرکے ایک لاکھ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کااہتمام کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا چودھری ریاض الحق جج کا کہنا ہے کہ خوشحال اوکاڑہ ہمارا نعرہ ہی نہیں بلکہ زندگی کا مشن ہے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہاتھوں میں سندیں اور ڈگریاں تھامیں ملازمتوں کے حصول کے لئے ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں عوام نے ووٹ کی طاقت سے نوازا تو اوکاڑہ میں انڈسٹریل زون قائم کریں گے تاکہ ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا جس سے صنعت کا پہیہ چل پڑا غریب کی دال روٹی کا مسئلہ حل ہوگیا نواز شریف کو ہٹا دیاگیا لیکن نواز شریف پاکستان کی خوشحالی کے لئے پہلے کی طرح پر عزم ہیں 25جولائی ایک خوشحال پاکستان کی نوید لے کر آئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں