brutel car accident in okara 665

اوکاڑہ،جی ٹی روڈ پرٹرالے کی کار کو ٹکرمیں میاں بیوی جاں بحق،بچے معجزانہ طورپرمحفوظ

اوکاڑہ،جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ میاں چنوں کا رہائشی فیاض نامی شخص اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ کار میں سوار لاہور سے میاں چنوں کی جانب آ رہا تھا جب اس کی کارا وکاڑہ بائی پاس کے قریب پہنچی تو اچانک ایک تیز رفتار ٹرالے کا ٹائر برسٹ ہونے سے ٹرالہ بے قابو ہوتے ہوئے کار پر چڑھ دوڑا حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار فیاض اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار میں سوار دو بچے معجزانہ محفوظ رہے فیاض اور اس کی بیوی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیاض اورا س کی بیوی دم توڑ گئے جبکہ دو بچے معجزانہ محفوظ رہے جنہیں معمولی خراشیں آئیں تاہم وہ گھبرا کر بے ہوش ہو گئے مقامی پولیس حادثہ کی اطلاع ملتے موقع پر پہنچی اور حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی حادثہ کے بعد ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش پولیس کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں