اوکاڑہ،حاملہ خاتون کے قتل کی سازش بے نقاب،مبینہ مجرم کون نکلا ؟
چک نمبر49;47;2;76;اوکاڑہ کی رہائشی خاتون صائمہ جوکہ چارماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے اور ایک بچے کی ماں بھی تھی کا اپنے خاوند اور سسرالیوں سے ناچاقی رہتی تھی گذشتہ روز خاوند محمد شبیر اور اسکے والد منظوراحمد نے اپنے دوساتھیوں سے مل کر صائمہ کووحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جس کی حالت بگڑگئی تواسے رسی گلے میں ڈال کرگل گھوٹو دے کر قتل کردیا اور ملزمان نے لڑکی کے والدین تک خبر پہنچادی کہ ان کی بیٹی اچانک فو ت ہوگئی ہے جس پر لڑکی کابھائی مصنف حسین اور ولد محمدسرور اپنے عزیز واقارب کے ہمراہ چک نمبر49;47;2;76;اوکاڑہ آگیا لڑکی کے بھائی کواپنی بہن کی اچانک موت پر شک پڑگیا جس نے اپنی بہن کی موت کے بارے میں مختلف لوگوں اور لڑکی کے خاوند اور سسرسے دریافت کیالڑکی کا خاوند اور سسر معقول وجہ نہ بتاسکے جس سے اس کا شک مزید پختہ ہوتاگیا جب صائمہ کو غسل دیا گیا تو عورتوں نے بتایا کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں اور گلے میں رسی کانشان بھی دیکھا گیا ہے لڑکی کے بھائی نے تھانہ صدر اوکاڑہ میں لڑکی کے خاوند ،سسر اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر خاوند ،سسر اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بعد از تفتیش مقتولہ صائمہ کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے.