okara police news 536

اوکاڑہ،حسینہ واجد پاکستانیوں کی ہی نہیں انسانیت کی بھی دشمن ہے،چوہدری رضوان احمد

اوکاڑہ،امیرجماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چودھری رضوان احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم پاکستانیوں کی ہی نہیں انسانیت کی بھی دشمن اوراسلام کے لازوال پیغام سے بھی عاری ہیں جماعت اسلامی پر اس نے قیامت ڈھانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا حکومت پاکستان نے کبھی اس پر نوٹس نہیں لیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا چودھری رضوان احمد نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی ہرزہ سرائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ان کی زبان درازی پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی ایسا کچھ کہہ چکی ہیں لیکن جو بنگالی اسلام کے لافانی پیغام کو اپنے دلوں میں جگہ دینے ہیں وہ پاکستان سمیت ہر اسلامی ملک سے محبت کرتے ہیں جو انڈیانواز حسینہ واجد کو گوارا نہیں وہ پاکستان اور اسلا م کی ہی دشمن نہیں بلکہ انسانیت کی بھی قاتل ہیں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی قیادت اور ہم خیال کو پھانسیاں دلوانے کے لئے بھی سرگرم عمل رہی ہیں ہمیں تو پاکستان کے حکمرانوں پر دکھ ہوتا ہے جنہوں نے اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے بنگالیوں کی کبھی خیریت تک دریافت نہیں کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں