اوکاڑہ،ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ حضرت کرمانوالہ شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اوکاڑہ کے علاوہ پاکپتن اور ساہیوال سے بھی ریزرو نفری اوکاڑہ منگوائی گئی ہے جن کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جی ٹی روڈ سے متبادل راستہ کے لیے روٹ بنا دئیے گئے ہیں تا کہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت کرمانوالہ شریف کی سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عتیق چوہدری ،اظہر شیخ ،سلمان قریشی بھی موجود تھے حسن اسد علوی نے کہا کہ عرس کے موقع پر 28فروری تک سیکورٹی کے انتظامات فول پروف رہیں گے عرس میں آنے والوں کی سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی مکمل فعال ہیں جبکہ ڈی ایس پی کی نگرانی میں سیکورٹی کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے کسی قسم کی غفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
