پنجاب حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پر درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری محکمے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہاں پر ان کے اہل خانہ اور ان کی جائیدادوں سے متعلقہ معاملات اور مسائل فوری حل کروانے کے لئے ضلع سے لے کر صوبائی سطح تک کمیٹیاں متحرک اور فعال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی محمد انور پاشا، ڈپٹی کمشنرعثمان علی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے اوور سیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک5شکایات موصو ل ہوئی ہیں جن میں سے 2درخواست دہندگان کے معاملات کو میرٹ پر نپٹایا گیا ہے جب کہ 3درخواستوں کی سماعت کی جا رہی ہے ۔ چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی محمد انور پاشا، ڈپٹی کمشنرعثمان علی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کو میرٹ پر جلد از جلد نپٹائیں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کے لئے ذاتی دلچسپی اور لگن سے کام کریں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل جلد حل ہو ں ۔
