okara police news 610

اوکاڑہ،حکومت عوام کوعلاج کی جدید اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر انداز میں جدید سہولیات دستیاب ہوں گی پنجاب حکومت شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیے اعلیٰ کوالٹی کی مفت ادویات کی فرہمی سمیت تمام اقدامات کے لیے وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ کونسل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایم او طاہر امین سمیت ہیلتھ کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور میاں محمد منیر نے ہیلتھ کونسل کے اراکین کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ، میڈیکل وارڈ ، سرجیکل وارڈ ، میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا انہوں نے مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات سے متعلق دریافت کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ہدائت کہ کہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں