iqbal day 9 november 353

اوکاڑہ،حکیم الامت کےافکارونظریات پرعمل ملک وقوم کوتمام مسائل سےنکال سکتا ہے،قونصل جنرل فیصل بٹ

قونصل جنرل فیصل بٹ نے اوکاڑہ ڈائری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم الامت کےافکارونظریات پرعمل پیراہوکرہی ملک وقوم کو درپیش تمام مسائل سے نکالا جا سکتا ہے.علامہ اقبال ایک عظیم فلاسفر،شاعراوردانشور تھے جن کی شاعری اور افکار آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں.شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر قونصل جنرل لبرلینڈ فار پاکستان فیصل بٹ نےعلامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار پاکستانی قوم کے لیے مشعل راہ ہیں.انکی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں وہ رو ح پھونکی جس کی بدولت وہ ایک آزاد ریاست کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اندھیروں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے،علامہ اقبال ایک ایسے فلسفی شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور اپنے افکار کے زریعے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اقبال کے فکر و فلسفہ کی سچی تعبیر کریں تو پاکستان سیاسی ، معاشی ، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام کا حامل ہوسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں