اوکاڑہ،خاتون نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دے دیا

اوکاڑہ ،فاطمہ فیملی کلینک میں خان کالونی کے رہائشی محنت کش خان محمد کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے سرجن ڈاکٹر اشتیاق علی اور ڈاکٹر شکیل انجم رامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس چیلنج تھا اور اب تینوں بچے صحتمند ہیں اور اپریشن کے بعد زچہ و بچے بالکل ٹھیک ہیں محنت کش خان محمد نے کہا کہ اللہ تعالی کا مجھ غریب پر بڑا کرم ہوا کہ مجھے تین صحتمند بچوں سے نوازا میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور ڈاکٹرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور یہ پیچیدہ کیس ہنڈل کیا میرے سب خاندان والے عزیز و اقارب خوشی سے نہال ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں.

٪کمنٹس

  1. اسلام علیکم آُ کی اس کاوش کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں

  2. اچھی کاوش ہے بروقت معلومات اور خبر تک رسائی پر ہم ادارہ کے تمام ممبران کو سلام پیش کرتے ہیں امید ہے کہ اداہ امت مسلمہ میں اتھاد و یگانگت پیدا کرنے اور ملکی استحکام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button