اوکاڑہ،خاتون کی نعش کا معمہ حل،قاتل اپنا ہی خون نکلا

تین روز قبل تھانہ راوی کے علاقہ میں قتل ہونے والی 17سالہ لڑکی کا اندھا قتل ٹریس آوٹ لڑکی کا قاتل اس کا حقیقی بھائی اور کزن نکلا ملزمان نے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا آلہ قتل بھی برآمد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ راوی کے علاقہ12جی ڈی کے رہائشی شہامند نامی محنت شخص کی جواں سالہ بیٹی ثوبیہ کو نا معلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کے بعد اس کی نعش ملحقہ احاطہ میں پھینک دی تھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ لڑکی ثوبیہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے واقعہ کا آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے نوٹس لیتے ہوئے واردات کو ٹریس آوٹ کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ڈی پی او اطہرا سماعیل نے وقوعہ کو ٹریس آوٹ کا ٹاسک ڈی ایس پی صدر چوہدری ضیاء الحق کو دیا گیاتھا چوہدری ضیاء نے ایس ایچ او راوی انسپکٹر غلام مر تضیٰ، ہومی سائیڈ انچارج خادم حسین ، عاطف نواز اے ایس آئی اور ماتحت ٹیم کے ہمراہ خود تحقیقات کا آغاز کیا لڑکی کے میڈیکل / پو سٹ مارٹم رپورٹ میں ثوبیہ سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی تو پولیس کا شک مقتولہ کے اہل خانہ پر گیا پولیس نے شک گزرنے پر ثوبیہ کے بھائی اکرم کو حراست میں لیتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی تو ملزم اکرم نے سب اگل دیا اور پولیس کے سامنے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن ثوبیہ کا کسی لڑکے سے معاشقہ تھا اور وہ اس کو ملنے رات کو گئی تو پتہ چل گیا جس پر اپنے کزن کے ہمراہ پیچھا کیا اور اسے ویرانے میں لے جا کر تیز دھار آلے سے اس کی گردن کو کاٹ ڈالا اور نعش قریبی احاطہ میں پھینک دی پولیس نے ملزم اکرم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اندھے قتل کو 72گھنٹوں میں ٹریس آوٹ کرنے پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ا یس پی ضیاء الحق اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقدد انعام اورتعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button