اوکاڑہ،ختم نبوتؐ کیلئے مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں بادشاہی مسجد لاہور میں ختم نبوتؐ کانفرنس پر اوکاڑہ سے قافلے روانہ ہونگے اس قانون میں ترمیم کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے مسلمان اپنے نبی ؐ سے سب سے زیادہ پیار کرنا ایمان سمجھتے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام اوکاڑہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد صفدر ندیم نے جامعہ سیدنا صدیق اکبرؓ 53/2L اوکاڑہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد ادریس میدانی کے ہاں ختم نبوتؐ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا قاری محمد ادریس میدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت ؐ قانون میں جس نے بھی ترمیم کی کوشش کی اس کو نشانِ عبرت بنا دیں گے اورِ ختم نبوتؐ کے پروانے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھی اس قانون کی حفاظت کریں گے۔ ڈاکٹر صفدر ندیم نے کہا کہ ملک میں ختم نبوتؐ کے قانون کی حفاظت میں ہی امن و سلامتی ہے چھیڑ چھاڑ کرنے سے ملک میں امن اور سکون کی فضاء قائم نہیں ہو سکتی ملک پاکستان حاصل ہی اسی قانون کی پاسداری کیلئے کیا گیا ہے اس موقع پر قاری محمد ساجد ، محمد رمضان ، بابا نذیر احمد ، صوفی راؤ محمد یونس صدیقی ، حافظ محمد ولید نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں انہوں نے 10 مارچ کو بادشاہی مسجد لاہو رمیں ختم نبوتؐ کانفرنس کے حوالے سے تیاری کی اور اوکاڑہ سے قافلوں کیساتھ جانے کیلئے لوگوں کو دعوت دی۔
