اوکاڑہ،خواتین کومعاشرہ میں جائز مقام دئیےبغیر ترقی کاخواب پورا نہیں ہوسکتا،ڈپٹی کمشنرمریم خان

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرہ میں ان کا جائز مقام دیئے بغیر ترقی کا خواب ادھورا رہے گا خواتین کو معاشی اور معاشرتی جدوجہد میں برابری کی بنیاد پر شرکت کے مواقع دینا اور ان کی تکریم و احترام کو ہمیشہ مقدم رکھنا انتہائی ضروری ہے آج کی خواتین ترقی کی کاوشوں میں اپنی فہم و فراست ،عقل و دانش ،تعلیم و ہنر کے ذریعے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین میں عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی عمر مقبول ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین شاہدہ اصغر ،خواتین اساتذہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرا رہی ہے سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور شمولیت کے لئے قوانین کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور خواتین اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا لوہا منوا رہی ہیں اس وقت پنجاب کے پانچ اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز احسن انداز میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اسی طرح دیگر سرکاری اداروں میں بھی کلیدی عہدوں پر فائز ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی ترقی کی بدولت لوگوں میں شعور و آگاہی کی سطح بلند ہوئی ہے پنجا ب میں کم عمر شادی پر پابندی، کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون اور خواتین کے حقوق کے سلسہ میں قوانین پر نہ صرف عمل درآمد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب میں خاتون محتسب کا تقرر بھی کیا جا چکا ہے انہوں نے تقریب کے شرکاء پر زور دیا کہ ہمیں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے ہر معاملہ پر اپنی آواز بلند کرنی ہے اور خواتین کو دین اسلام اور پاکستان کے آ ئین نے جو حقوق دیئے ہیں وہ بھی انہیں دینا ہیں انہوں نے کہا کہ اب خواتین سیاست ، صحافت ، فنون لطیفہ سرکاری ملازمت حتٰی کہ جدید کاشتکاری بینکنگ سیکڑ انفارمیشن ٹیکنا لوجی سمیت ہر شعبہ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور خواتین کی ان شعبوں میں شمولیت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے بعدازاں پرنسپل مسز شاہدہ اصغر نے ڈپٹی کمشنر مریم خان کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر سوینئرپیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button