ac okara maham asif malik news 752

اوکاڑہ،خواتین کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئےگھر،ادارہ اورمعاشرہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ماہم آصف ملک

اوکاڑہ ،اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرہ کا فعال رکن بنانے کے لئے ایک گھر ،ادارہ اور معاشرہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے پاکستان میں خواتین کو ترقی کے برابری کی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی پنجاب میں وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے ہیں ملازمت پیشہ خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے ہر سطح پر جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ اس بات کے غمازی ہیں کہ حکومت خواتین کی معاشی ترقی اور سماجی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار الا مان میں عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار اور صوبائی دار الحکومت سے وویمن ڈے کی لائیو نشریات کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں وکلاء ،سول سوسائٹی ،این جی اوز کے نمائندوں ،نمایاں شہریوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے دار الامان کی انچارج مدیحہ گیلانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایاز گل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو حقوق دئیے بغیر ایک متوازن معاشرے کا قیام ناممکن ہے خواتین کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھر پور شمولیت ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور انہیں برابری کی سطح پر ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنی اپنی سطح پر اقدامات کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں